نئی دہلی : غلطی سے لائن آف کنڑول عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے کو بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غلطی سے لائن آف کنڑول عبورکرنے والے بارہ سال کے پاکستانی لڑکے میں گرفتار کرلیا اور جاسوس قرار دیدیا، پاکستانی لڑکے سے تفتیش کی جارہی ہے، پاکستانی لڑکے کی شناخت شفاق علی چوہان سے ہوئی۔
کلبھوشن کی سزائے موت پر آگ بگولہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی بچہ سرحدی تنصیبات اور بارڈر فورسز کی جاسوسی کر رہا تھا۔
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکے کو راجوڑی ضلع کے "نوشیرواں”سیکٹر سے حراست میں لیا گیا،بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکے کو پاکستانی فوج نے جاسوسی کے لیے بھیجا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا تھا اور اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں : غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے 2پاکستانی طلبہ پاکستانی حکام کے حوالے
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی لڑکوں کوکلین چٹ دی اور کہا تھا کہ ہوئے کہا کہ دونوں آزاد کشمیرکے رہائشی اور طالب علم ہیں دہشتگرد نہیں، جس کے بعد انھیں پاکستان بھیج دیا گیا تھا ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات بھی بھی کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔