اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، 3 فوجی مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اخنور میں بھارتی فوج کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 2 بجے کیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس کے فوراً بعد کیمپ کی جانب مزید فوج کو بھیج دیا گیا۔

حملہ آوروں کی تعداد فی الحال نامعلوم ہے تاہم ان کی فائرنگ سے اب تک 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واقعہ کے بعد وادی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے کیمپ کے اندر اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 نومبر کو نگروٹا میں بھی ایک آرمی کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں 2 افسران سمیت 7 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں