اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پر پاکستان کی جاسوسی کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف نےلائن آف کنٹرول پرجارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی جاسوسی کے لئے کواڈ کاپٹرز بھیجتے ہیں اور ایل اوسی پر بھی فائرنگ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایل اوسی پرجاسوسی کا اعتراف کرلیا، نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی حدودمیں کواڈ کاپٹرزجاسوسی کے لئے بھیجتے ہیں، پاکستانی فوج نے ہمارے دو کواڈ کاپٹرزمارگرائے ہیں۔

بپن راوت نے یہ بھی مان لیا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پرفائرنگ کرتی ہے، پاکستان کی جانب شہری آبادی ایل اوسی کے قریب ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی، شاہ کوٹ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئیں تھیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ’بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے۔‘

مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول : پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

اس سے قبل 2 جنوری کو پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، جاسوسی ڈرون ناپاک عزائم لیے پاکستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے مار گرایا تھا، یعنی 2 روز میں بھارت کا دوسرا ڈرون پاک فوج کا نشانہ بنا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ کسی ایک بھارتی ڈرون کو بھی سرحدپار نہیں کرنےدیں گے‘۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو باغ سیکٹر کے قریب نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کا دفتر خارجہ نے بھرپور انداز میں جواب دیا اور پاک فوج نے سرحد پر بھارتی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں