بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بھارتی آرمی چیف کی انوکھی منطق: پاکستان کو سیکولر بننے کا مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : انتہا پسند ملک بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے انوکھی منطق دیتے ہوئے پاکستان کو سیکولر ریاست بننے کا درس دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اندرونی حالت دیکھنا ہوگی، اعتماد کے لیے صرف بیانات نہیں کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ریاست کو اسلامی ریاست بنا لیا ہے، اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دوستی چاہتا ہے تو اسے ایک سیکولر ریاست کے طور پر کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک قدم کے مقابلے میں دو قدم بڑھانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت تو کئی مرتبہ قدم بڑھا چکا ہے۔ دونوں ملکوں کو ساتھ رہنے کیلئے سیکولر بننا ہوگا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان دیکھے گا کہ پاکستان کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی ہے ورنہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

واضح رہے کہ کرتار پور راہدرای کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں بھارت کو ایک بار پھر پیغام دیا تھا کہ ماضی کی زنجیریں توڑے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

آج جب انسان چاند تک پہنچ چکا ہے تو ہم کشمیر کا مسئلہ حل کیوں نہیں کرسکتے؟ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم آگے جائیں گے،پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان جنگ کا سوچنا بھی پاگل پن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں