تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی آرمی چیف کا خمار، پاکستان کو پھر گیدڑ بھبکیاں

بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان جاری کیا ہے، جس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت حال ہی ہونے والی اپنی ذلت بھول گیا۔

بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، بھارتی آرمی چیف زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کرگئے۔

بھارت ایل او سی پر اپنے دوجہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا ؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا ؟

اس کے علاوہ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟

شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگے رہے۔

بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔

پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔

Comments

- Advertisement -