پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا: بھارتی آرمی چیف دھمکیوں‌ پر اتر آئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی آرمی چیف وپن راوت پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے عہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے  پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

وپن راوت نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ 

خام خیالی کے شکار بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔

مزید پڑھیں: میری دعوت پر بھارت کا جواب منفی اور تکبر بھرا ہے، وزیر اعظم عمران خان

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی دعوت  رد کرتے ہوئے امریکا میں‌ پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو بعید ازقیاس قرار دیا تھا.

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بصیرت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔

ٹویٹر پر بھارتی امن دشمنی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا. "انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا.

ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں