تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سویلین دوست کی اہلیہ سے زیادتی کرنے والا بھارتی کرنل گرفتار

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں دوست کی بیوی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے کرنل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرنل نیراج نے اپنے سویلین دوست کو اہلیہ سمیت کنٹومنٹ ایریا میں قائم میس پر بلا کر  دعوت کی اور اس دوران انہیں نشہ آور چیز پلا دی۔

رپورٹ کے مطابق کرنل نیراج نے دوست کے بے ہوش ہونے کے بعد اُس کی روسی نژاد بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر خود بچنے کے لیے دونوں کو لے کر اسپتال پہنچا جہاں انہیں چھوڑ کر فرار ہوا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد جوڑے سے پوچھ گچھ کی اور مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرنل نیراج نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی اور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ بھی اٹھایا۔

پولیس نے کرنل کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی جس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے اُس کو پہلے ٹریس کیا اور پھر اہلکار چھاپہ مارنے کے لیے پہنچے۔

پولیس پارٹی جب مذکورہ مقام پر پہنچی تو کرنل نیراج نے گھر کا دروازہ اندر سے بند کیا اور پھر دوسرے راستے سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی مگر وہ ناکام رہی۔ پولیس نے مزاحمت کے بعد کرنل کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جس کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر نے کرنل کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی آر میں متاثرہ شخص نے مؤقف اختیار کیا کہ کرنل نیراج نے انہیں آفیسر میس میں مدعو کیا اور مجھے مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی جس کے بعد میں بے ہوش ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق کرنل نیراج نے شوہر کے بے ہوش ہونے کے بعد خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزاحمت کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے جسم پر نشانات موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -