راولپنڈی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوجیوں نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے 2 فوجی مبصرین کی گاڑی پر گولیاں چلائیں۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، بھاری فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔
Indian Army resorted to unprovoked fire in Chirikot Sector of #LOC. Indian troops deliberately targeted a United Nations vehicle with 2 Military Observers on board, enroute to interact with CFV victims in Polas Village in Chirikot Sector. It must be noted that the UN (1/4) pic.twitter.com/9MB0uLpq6d
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کے امن مشن ملٹری آبزرور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
…vehicles are clearly recognisable even from long distances due to their distinct make and type and clearly visible markings. While the vehicle was damaged, the two UNMOs luckily remained unharmed. They were safely rescued & evacuated by Pakistan Army to Rawalakot. (2/4) pic.twitter.com/NvDvjHKN6d
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مبصرین کی گاڑیاں دور سے پہچانی جاسکتی تھیں کیونکہ گاڑیوں کے اوپر واضح الفاظ میں یو این لکھا ہوا ہے جو کہ دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔
…Such illegal and unlawful acts against all established international norms, signify mal-intent of Indian Army to target not only innocent civilians residing along the Line of Control but #UN Peace Keepers as well. This act only goes to show Indian Army’s complete (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنا ڈالا۔ خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔
…disregard to principles enshrined in UN Charter. It is indeed a new low for Indian Army. Pakistan Army stands in solidarity with #UNMOGIP officials and appreciates the selfless services rendered by all members of UNMOGIP in discharge of their UN mandated duties. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020