تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی فوج کی تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر تندر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے علاقے تندر سیکٹر پر مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے باعث دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ بھارتی فورسزکی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ثانیہ اور ناصر شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامی پُر امن آبادی کونشانہ بنانا قابلِ مذمت ہیں اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیاں خطےکےامن کے لیےخطرناک ہیں اس لیے بھارتی جارحیت سے عام لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھارت کو روکنا پڑے گا جس کے لیے عالمی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس معاملے پر اقوام متحدہ سے بھی مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معائنہ کمیٹی بھیجنے کی بھی مخالفت کررہا ہے کیوں کہ وہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور سخت انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

Comments

- Advertisement -