راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ اور بچی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شری کوٹ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کردی۔
Indian forces' unprovoked firing at LoC: ISPR by arynews
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے چفارگاؤں کی شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 60 سالہ شہری اور15 سالہ لڑکی زخمی ہوئے۔۔
زخمیوں کوعلاج کے لیے سول اسپتال عباس پورمنتقل کردیا گیا پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی پردشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں خواتین کو زخمی کردیا تھا۔
اس کےعلاوہ بھی متعدد بار بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔