پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، چارزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر باؤنڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایک شہری شہید اور چار افراد کو زخمی کردیا، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی سے دو بھارتی پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی اور روایتی دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شہری آبادی رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال پر فائرنگ کردی۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو آئی ایس پی آر نے جاری کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید، 4 زخمی ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے دشمن کی دو پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

اس حوالے سے سارک ساؤتھ ایشیا  کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ روز میں بھارتی جارحیت کا یہ پانچواں واقعہ ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک5خواتین سمیت11شہری شہید اور37زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور نہتے شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگوتم بمبا والا کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

پاکستان نے کنٹرول لائن پردہشت گردی اور معصوم عوام کی شہادتوں پر بھارت سے احتجاج کیا، سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ گوتم بمباوالا کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی دہشت گردی میں نائب صوبیدارندیم، خاتون سمیت تین شہری شہید ہوئےتھے، اس کے علاوہ3فوجی جوانوں سمیت4شہری بھی زخمی ہوئےتھے۔

پاکستان کی جانب سے بارہا تنبیہ کے باوجود بھارتی جارحيت جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت 2003 سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

سال دو ہزار سترہ میں اب تک ہندوستان کی جانب سے 900 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق جان بوجھ  کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فورسزنے29ستمبر کو رکھ چکری سیکٹر، راولاکوٹ میں اشتعال انگیزی کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں