پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، میجر اور کیپٹن سمیت 4 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر حملے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔

بھارتی فوج پر حملہ ضلع راجوڑی کے بوجی مال ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔

- Advertisement -

حملہ اور بھارتی فوجیوں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر دھاوا بول دیا تھا یہ حملہ اتنا اچانک ہوا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

حملے کے بعد گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کو لیکر فوجی بیس کی جانب روانہ ہوگئے۔

اس حملے میں بھارتی فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس میں موجود میجر ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں