تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ذہنی معذور قیدی کو شہید کردیا

سری نگر: حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی افواج نے آزادکشمیر کے ذہنی معذور قیدی کو شہید کردیا ہے۔

کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ قابض فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے آزاد کشمیر کے رہائشی ذہنی مریض تبارک حسین دوران حراست شہید کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبارک حسین  6 سال قبل بھی غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگیا تھا، جسے بعد ازاں 28 ستمبر 2017 کو واہگہ بارڈر سے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

حریت رہنما نے بتایا کہ تبارک ذہنی مفلوج تھا اور کنٹرول لائن کے قریب واقع گھر میں بندھا رہتا تھا، تبارک کے اہلخانہ سرحد کی طرف جانے کے خدشہ پر اسے باندھ کر رکھتے تھے، تاہم وہ ایک بار پھر لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت پہنچ گیا جس بھارتی فوج نے گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ ذہنی مریض کو بھارتی فورسز اور ایجنسیاں تشدد کا نشانہ بنا کر مرضی کا بیان لیتی رہیں، اور اسے بھارتی میڈیا پر پاکستانی حملہ آور بنا کر دکھایا جاتا رہا۔

حریت رہنما نے کہا کہ بھارت مرضی کا بیان دلوا کر کشمیر کاز کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہا، ذہنی معذور کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارت نے رسوائی سے بچنے کیلئے اسے شہید کردیا ہے۔

Comments