جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارت کا جنگی جنون، اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر سے گزرنے والی معصوم بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی اور اسکول وین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری (ڈرائیور) شہید ہوگیا جبکہ وین تباہ ہوگئی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول پر معصول شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنانےکاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو جنیوا کنونشن کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بننے والی وین میں سوار طالبہ کا کہنا ہے کہ ’بٹل سے دھرم سال جارہے تھے کہ راستہ میں فائرنگ ہوئی جس کے بعد ہم سب خوفزدہ اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔

پاکستان کی قید میں موجود بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کی اہلِ خانہ سے ملاقات کے موقع پر بھی بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ‘ ایک شہری شہید ‘ دو بچے زخمی

بھارتی تسلط کے خلاف پاکستان میں منائے جانے والے یومِ یکجہتی کشمیر کی سشب بھارتی فور سز نے لائن آف کنٹرول پر واقع نیزہ پیر اور راولاکوٹ سیکٹر میں گزشتہ شب شہری آباد ی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں