بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور نہ ہی فوجی طاقت مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارتی صحافی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ نہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی فوجی طاقت مسئلہ کشمیرکا حل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں معروف بھارتی مصنفہ اور صحافی ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو وہاں کی عوام پر چھوڑ دیا جائے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا۔

ارون دھتی رائے نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت انتہا پسندی کا شکار ہوگیا اور بھارتی میڈیا سے لے کر عوام تک جنگی جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خاتون صحافی نے کہا کہ بھارت میں کسان، عدالتی نظام، تاجر اور طلباء سب پریشان ہیں کوئی حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشی

ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات ذات پات کی پیچیدگیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اس لیے نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران ایک بچے سمیت 26 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو بھارتی فوجی اہلکاروں نے خودکشی کرلی، 12 سال میں خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 425 تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں