تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی بورڈ کا بنگلادیش کرکٹ پر بھی وار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ پر بھی وار کر دیا۔ انڈین لیگ کے لیے انگلش ٹیم کا دورہ ‏بنگلادیش منسوخ ہو گیا۔

کرکٹ پر اجارہ داری قائم کرنے کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکانے اور دھونس جمانے والے ‏بھارتی بورڈ نے ایک اور انٹرنیشنل سیریز کو اپنے دباؤ کے زیرِاثر لے لیا۔

آئی پی ایل ری شیڈول میچز کی وجہ سے انگلینڈ نے بنگلا دیش کادورہ منسوخ کیا ہے۔ بنگلہ دیش ‏کے دورے کے بجائے انگلش کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں گے۔

بنگلا دیش میں انگلینڈکو3 ون ڈےاور3 ٹی ٹوئنٹی کھیلناتھے تاہم دورہ منسوخی کے باعث اب یہ ‏میچز آئندہ 18 ماہ تک ممکن نہیں ہو سکیں گے۔

اس سے قبل انگلینڈ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ ان کے لیے اولین ترجیح انٹرنیشنل ٹورز ہیں اور انگلش ‏کوچ نے کھلاڑیوں کو قومی ذمہ داریوں کو ترجیحاً ادا کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

انگلش ٹیم کے دورہ بنگلادیش منسوخ کرکے بھارتی لیگ کھیلنے کی ایک بڑی وجہ یو اے ای میں ‏آئی پی ایل کا انعقاد ہے چونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی امارات میں منعقد ہوگا تو میگا ایونٹ کی ‏تیاریاں بھی دورہ بنگلادیش منسوخی کا ایک بہانہ بنا ہے۔

Comments

- Advertisement -