منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ورلڈکپ میں شکست؛ بھارتی بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو گھر بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھو عبرتناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سیلکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں شرمناک شکست پر بی سی سی آئی نے غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے پوری سلیکشن کمیٹی کو گھر بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے سابق تیز گیند باز چیتن شرما کی قیادت میں چلنے والی پوری سینئر سلیکشن کمیٹی کو برخاست کر دیا ہے۔

اس حوالے سے بورڈ نے جمعہ کی شام کو ایک میڈیا ریلیز بھیجی جس میں کہا گیا کہ پانچ رکنی سلیکٹرز کے عہدوں کے لیے تازہ درخواستیں طلب کی جارہی ہیں درخواستوں کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

بی سی سی آئی نے ممکنہ طور پر لگاتار T20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ 2021 کے ورلڈکپ میں بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہوا اور 2022 میں سیمی فائنل میں ہارا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں