تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انوکھی شادی: دلہن کے سر پر ‘پانی پوری’ کا تاج کیوں سجایا گیا؟ ویڈیو وائرل

بھارت میں ہونے والی منفرد شادی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی، تقریب کے دوران دلہن کو پانی پوری سے بنا تاج اور گلے کا ہار پہنایا گیا۔

دلہن کے لیے یہ شادی اس وقت یادگار اور انوکھی ثابت ہوئی کہ جب اس کے گھر والوں نے پانی پوری سے بنا تاج لڑکی کے سر پر رکھا، لوگوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بھارتی شہری شادی کو یادگار بنانے کے لیے کھیل یا رسم کے طور پر ایسی انوکھی حرکتیں کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے بکھر گئے۔

آکاشیا نامی لڑکی کی ابھی شیک سے ہونے شادی پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دلہن عروسی لباس زیب تن کیے مسکراتی نظر آرہی ہے۔

لڑکی کے سرپر ناصرف پانی پوری کا تاج رکھا گیا بلکہ اس کے بعد ‘پاپڑ’ کے ٹکڑے بھی عمارت کی شکل میں سر پر سجائے گئے جو بعد میں ٹوٹ کر بکھر گئے۔

یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی وائرل ہوئی۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں یہ رسم پہلی مرتبہ دیکھا۔

Comments

- Advertisement -