اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی شکست کو بھارتی کپتان نے چھوٹی سی ناکامی قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی شکست کو چھوٹی سی ناکامی قرار دیدیا۔

کیویز کے خلاف پہلی بار اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے بیٹرز کا دفاع کیا اور ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے سے انکار کردیا، انھوں نے کہا کہ ہم 12 سال میں ایک سیریز ہار گئے تو کوئی بڑی بات نہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمیں دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہم نے بھارت میں لگاتار 18 ٹیسٹ سریز جیتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے بہت کچھ اچھا کیا ہے، یہ اتنی بڑی شکست نہیں ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہم اس طرح کی بیٹنگ نہ کرسکے جس طرح کی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہم بھارت کی چیلنجنگ پچز پر مسلسل رنز بناتے آئے ہیں، میں یہ نہیں سوچنا چاہتا کہ ہم نے کچھ غلط کیا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچز میں ہماری بیٹنگ بری رہی، دو تین اننگز اچھی نہیں رہیں مگر ایسا ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے کہ آپ جیتے ہوئے آرہے ہوں اور پھر ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

میں پوسٹ مارٹم نہیں کرنا چاہتا، ہاں مگر ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم آگے کیا بہتر کرسکتے ہیں، تمام بیٹرز اپنے پلان کے ساتھ آئے تھے اور تمام بیٹرز کو اپنے پلان پر یقین تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں