تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرجارحیت، 24 گھنٹے کے دوران 2 لڑکیوں سمیت 6شہری زخمی

راولپنڈی :بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 شہری زخمی ہوگئے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے2لڑکیوں سمیت 6شہری زخمی ہوچکےہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ،جس کے نتیجے میں موہڑہ ولیج میں2شہری زخمی ہوئے ، زخمیوں میں18سال کی لڑکی بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے، پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے پاکستانی علاقےمیں فائرنگ کرنے والے بھارتی مورچوں کونشانہ بنارہی ہے، گزشتہ 24گھنٹے کےدوران بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ سے 2لڑکیوں سمیت 6 شہری  زخمی ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی فورسزنےشاردا،شاہ کوٹ اورڈھڈنیال سیکٹرز پر بھاری گولا باری کی اور جان بوجھ کرایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے چھری اوربسن والی گاؤں کی پندرہ سالہ بچی سمیت چار شہری زخمی ہوئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق رواں سال بھارتی فوج ایل اوسی پر708 باراشتعال انگیزیاں کرچکی ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے۔

یاد رہے گزشتہ روز یو این سیکریٹری جنرل نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ٹوئٹ میں حوالہ دیا تھا اور بھارتی شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنانےپربات کی تھی۔

واضح رہے ایل او سی پر بچوں، خواتین، طلبا کو نشانہ بنانا بھارت کا وتیرہ ہے، بھارت عالمی کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے کلسٹرز بم کا استعمال کر رہا ہے، جبکہ  مودی  کے برسر اقتدار آنے کے بعد 5سال میں سیزفائر خلاف ورزیوں میں اضافہ ہواہے۔

گزشتہ5سال میں ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہوا، 2016 میں بھارت نے382بار ، 2017 میں بھارت نے1881بار، 2018 میں بھارت نے3038بار اور 2019 میں بھارت نے3351 بارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔

Comments

- Advertisement -