منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان انتہا پسندی کی عکاس ہے: پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے غیرذمہ دارانہ بیان کی مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ بپن راوت کے غیرذمہ دارانہ بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان انتہا پسندی کی عکاس ہے، کشمیر میں دہشت گردی کا مرتکب بھارت دہشت گردی پر بات نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا، 5 اگست سے 80لاکھ کشمیری محصور ہیں، 9لاکھ بھارتی فوجی انسانی حقوق پامال کررہے ہیں۔

کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے، بھارتی فوج کے سربراہ کا اعتراف

پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیان ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی کارروائی کو سیاسی بنانے کی کوشش ہے، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی بدنیت کوششوں سے متعدد بار آگاہ کیا، توقع ہے کہ ایف اے ٹی ایف ممبران ان بھارتی سازشوں کو مسترد کر دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے انکشاف کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ ’پیلٹ گن غیرمہلک ہتھیار ہے جو اب مقبوضہ کشمیر میں شاذ نادر ہی استعمال ہورہی ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں