بھارتی شہری نے خودکشی کرنے کےلیے آن لائن زہریلی گولیاں خریدی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، متوفی کے بھائی نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
بھارت میں خودکشی کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کا اندازہ روز مرہ کی بنیاد پر شائع ہونے والی خبروں سے لگایا جاسکتا ہے، خودکشی کا ہی ایک اور واقعہ بھارت سے سامنے آیا ہے جس میں زہریلی گولیاں آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی کو غیرارادی قتل کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پولیس عدالتی حکم پر زہریلی گولیاں آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی سلفاس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسی چلانے والا عبدالواحد نامی شخص وبائی صورتحال کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار ہوا تو مایوسی کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔
عبدالواحد کی موت کے بعد بھائی محمد شاہ نے عدالت میں درخواست دی کہ ان کے بھائی سے فلپ کارٹ سے آن لائن آرڈر کرکے 199 روپے میں سلفاس خریدی تھی اور پھر انہیں گولیوں کو کھاکر خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
متوفی کے بھائی نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت کمپنی کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کرے جس پر عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرنے کا حکم دےدیا۔