کرناٹک: بھارتی شہری نے شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں 36 سالہ شہری نے شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے 36 سالہ منجوناتھ نگانور نے 8 برس سے اپنے لیے لڑکی دیکھ رہا تھا، شادی کی خواہش میں ناکامی کے بعد وہ شدید مایوس ہوگیا اور بلآخر اس نے تھک کر زہر پی لیا۔
پولیس کے مطابق منجوناتھ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا تھا جو اس کی لاش کے پاس سے برآمد ہوا، اس نوٹ میں اس نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا۔
نوٹ میں منجوناتھ نے لکھا کہ’ دلہن نہ ملنے پر میرے والدین پریشان ہیں، ناامیدی اور مایوسی کا سامنا کرنا پر رہا ہے اس لیے میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔