تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی شہری نے شادی کیلئے شہربھر میں‌ بل بورڈز لگوادئیے

نئی دہلی : بھارتی شہری نے شادی کےلیے پسند کی لڑکی نہ ملنے پر شہر بھر میں بڑے بڑے ہورڈنگس لگوا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے شادی کےلیے پسند کی لڑکی نہ ملنے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں اپنی تصاویر والے بڑے بڑے بینرز لگوادئیے جس پر انیش سیبسٹین کی شرائط بھی لکھی ہوئی ہیں جو انہیں اپنی ہونے والی بیوی میں چاہیے۔

انیش سیبسٹین نامی بھارتی شخص نے ہورڈنگس میں لکھا کہ میری کوئی ڈیمانڈز نہیں ہیں بس لڑکی اچھے اقدار کی حامل ہونی چاہیے۔

مذکورہ شہری نے ہورڈنگس میں اپنا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی بھی تحریر کروائی ہے تاکہ اگر کوئی لڑکی یا اہل خانہ رابطہ کرنا چاہیں تو ان نمبرز پر کریں۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ میں نے روایتی انداز سے شادی کےلیے لڑکی کی تلاش کی لیکن مجھے میرے معیار کی لڑکی نہیں ملی تو میں نے شہر بھر میں بل بورڈز لگوانے کا فیصلہ کیا اور اب اچھے رشتے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -