جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سکھ رہنما کے قتل کی سازش بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مین ہٹن کی عدالت نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کردی۔

امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں پیش رفت ہوئی، امریکی حکام نے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو عدالت میں پیش کردیا۔

مین ہٹن کی عدالت نے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی، اٹارنی جنرل نے کہا امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ترپن سالہ  بھارتی شہری ملوث ہے، بھارتی سرکاری ملازم نے گپتا اور اسمگلر سے مل کر منصوبہ بنایا۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر کا کہنا ہے شہریوں کے تحفظ کیلئے مل کرکام کرتے رہیں گے، بھارتی شہری کو جمہوریہ چیک نے جمعہ کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔

دوسری جانب سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ نکھل کی امریکی حکام کوحوالگی خوش آئند ہے تاہم وہ صرف مہرہ ہے، گپتا کی خدمات حاصل کرنے والے بھارتی حکومت کے سینئر رکن تھے، جووزیراعظم نریندرمودی کی ہدایت پرکام کرتے ہیں۔

رواں سال امریکا نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کا الزام بھارتی حکام پرعائد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں