تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی شہریوں نے کرونا سے نجات کیلئے قومی شاہراہ پر دیوار کھڑی کردی

نئی دہلی :بھارتی شہریوں نے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے بچنے کےلیے عجیب و غریب طریقے اختیار کرنا شروع کردئیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا نے تباہی مچا رکھی ہے جس کا پھیلاؤ روکنے اور وبا سے بچنے کےلیے سائنسی، علمی و عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن بھارتی شہریوں نے کوویڈ 19 سے نمٹنے کےلیے نوکھی ترکیب لگائی ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شہریوں نے وائرس سے بچنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے قومی شاہراہ پر سات فٹ اونچی دیوار کھڑی کردی۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست تامل ناڈو کے حکام نے ریاست میں داخل ہونے والی دو سڑکوں پر سات سات فٹ اونچی دیواریں بناکر قومی شاہراہ ہی بند کردیں ہے، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہورہی ہے وہی اشیائے خورد و نوش کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر دیوار کھڑی کے باعث شہری بھی شدید مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں جبکہ ایمبولینسز کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مشکلات سے دوچار بھارتی شہریوں نے تنگ آکر دیوار گرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوسری جانب تامل ناڈو حکام نے دیوار گرانے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے بھارت میں 31 ہزار 787 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اب تک 1 ہزار 8 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -