اشتہار

بھارتی کنڈیشنز میں ’باز بال کرکٹ‘ انگلینڈ کیلئے کام کرجائیگی، ڈی ویلیئرز

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق سپراسٹار بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے کہا ہے کہ بھارتی کنڈیشنز میں ’باز بال کرکٹ‘ انگلینڈ کے لیے کام کرجائے گی۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر اس بات کے لیے پرامید ہیں کہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران بھی انگلش ٹیم اسی اپروچ کے ساتھ میدان میں اترے گی جس کا مظاہرہ وہ پچھلے ٹیسٹ میچز میں کرتی آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی کنڈیشنز میں ’باز بال، یا کسی بھی طرح کی جارحانہ کرکٹ کافی اچھا کام کرے گا۔ اس طرح کی کرکٹ کسی بھی مشکل حالات میں کام کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیو لینڈز میں جہاں گیند کافی سوئنگ کررہی تھی تو کس نے اسکور کیا؟ ایڈن مارکرم اور چند بھارتی بیٹرز نے ان کنڈیشنز میں اسکور کیا جو جارحانہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اس وقت جو کھلاڑی پرانی طرز کی کرکٹ کھیلیں گے وہ عام طور پر جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوچکا ہے۔ انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز پر آل آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکی ہے۔

اس کے جواب میں بھارت نے پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں جبکہ مزید 127 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں