بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری نئی سازش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی نئی سازش کے الزام میں 5 بھارتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ کو نشانہ بنایا جانا تھا، گرپتونت سنگھ نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں ہدف تھے۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کا را کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا، قتل کی سازش میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں۔