کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے یوسومائیٹ نیشنل پارک میں ایک بھارتی سیاح جوڑا پہاڑ پر سیلفی لیتے ہوئے 800 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاح جوڑے کی شناخت 29 سالہ وشنو وسوانتھ اور 30 سالہ میناکشی مورتھی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پارک انتظامیہ نے دونوں کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
[bs-quote quote=”سیاح جوڑے کا پسندیدہ مشغلہ تعطیلات میں تفریحی مقامات کا دورہ کرنا تھا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
وشنو وسوانتھ کے بھائی کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا وہ دونوں بظاہر سیلفی لے رہے تھے، جبکہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں کوئی ریلنگ موجود نہیں ہے۔
بھارتی سیاح جوڑے نے 2014 میں امریکا میں شادی کی تھی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں اکثر اپنی سیلفی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے تھے، سیاح جوڑے کا پسندیدہ مشغلہ تعطیلات میں تفریحی مقامات کا دورہ کرنا تھا۔
پارک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جوڑا کھائی میں کیسے گرا، پارک میں سخت حفاظتی انتظامات موجود ہیں تاہم تحقیق کریں گے کہ المناک حادثہ کس طرح پیش آیا۔
مزید پڑھیں: سیلفی کا جنون ہر سال 43 افراد کی جان لے لیتا ہے
رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صرف بھارت میں 2011 سے اب تک 159 افراد خطرناک مقامات سے سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔