اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

بھارتی عدالت کا تعلیمی اداروں میں برقعہ پہننے کی اجازت دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ممبئی ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں مسلمان لڑکیوں کے برقعہ پہننے اور نقاب کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع کالج کی نو مسلم طالبات نے ممبئی ہائی کورٹ میں کالج انتظامیہ کے نافذ کردہ ڈریس کوڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مسلم طالبات نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈریس کوڈ سے ان کی پرائیویسی، وقار اور مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزاروں نے کہا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ ڈریس کوڈ کے معاملے میں زبردستی نہیں کر سکتا لہٰذا ہماری درخواست پر پابندی ہٹائی جائے۔

جسٹس اے ایس چندورکر اور جسٹس راجیش پاٹل پر مشتمل بینچ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کی کہ ہم چیمبر ٹرامبے ایجوکیشن سوسائٹی (سی ٹی ای ایس) کے این جی آچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

ججز کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں تجویز کردہ ڈریس کوڈ آئین کے آرٹیکل 19(1) (a) اور آرٹیکل 25 کے تحت درخواست گزاروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔

طالبات نے وکیل الطاف خان کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ جانے سے پہلے طالبات اور ان کے والدین سے مشورہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں