اشتہار

بھارتی عدالت کا رکشا ڈرائیور کو درخت لگانے اور 5 وقت نماز پڑھنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی عدالت نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے اور پھر جھگڑا کرنے کے مقدمے میں رکشا ڈرائیور کو درخت لگانے اور 5 وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد عدالتی حکم نامہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے جاری کیا ہے جہاں ایک مسلمان رکشا ڈرائیور کو سڑک حادثے اور جھگڑے کے ایک کیس میں مجرم قرار دیا۔ تاہم عدالت نے اس سزا دینے کے بجائے 5 وقت نماز پڑھنے اور 2 درخت لگانے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق 30 سالہ رکشا ڈرائیور رؤف پر 13 سال قبل 2010 میں موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے اور جھگڑا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

13 سال بعد مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے 1958 کے پروبیشن آف آفنڈرز ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجرم رؤف عمر کو دفعہ 323 میں قید کی سزا دینے کے بجائے حادثے کے مقام پر واقع مسجد کے احاطے میں 2 درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا حکم دیا۔

دوران سماعت ملزم نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ مسلمان ہونے کے باوجود باقاعدگی سے نماز نہیں پڑھتا جس پر عدالت نے اسے درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ اگلے 21 دنوں تک 5 وقت نماز ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ 1958 کا پروبیشن آف آفنڈرز ایکٹ کا سیکشن 3 مجسٹریٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی مجرم کو نصیحت یا وارننگ کے بعد رہا کر دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں