منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے، بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ غیر ملکی گائے ہماری گاؤ ماتا نہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں، دلیپ گھوش کے  اس مضحکہ خیزبیان نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور  اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سُنہرا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی گائیں ہماری گاؤماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔

دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف جانورہوتی ہیں اور اگر ہم ایسی ’آنٹیوں‘ کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔

دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ گائے ہماری ماں ہے اور ہم اس کا دودھ پی کر زندہ رہتے ہیں لہٰذا جو ہماری ماں کے ساتھ بدسلوکی کرے گا تو میں اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کروں گا جیسا کیا جانا چاہیے۔

خطاب میں انھوں نے گائے کا گوشت کھانے والوں کو کتے کا گوشت کھانے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں انہیں کتے کا گوشت بھی کھانا چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے ایک جیسا ہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں