احمد آباد : انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا، بھارتی امپائروں نے کھلاڑیوں کو سست قرار دیا۔
احمد آباد میں کھیلے گئے ٹی ٹویٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بھارتی ٹیم نے 20اوورز مقررہ وقت میں پورے نہیں کرسکی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔
انڈین کرکٹ ٹیم پر اس سے قبل بھی سست اوورز کرنے پر جرمانہ عائد کیا چکا ہے، اس بار بھارت پر انگلینڈ کے ساتھ کھیلی گئی سیریز میں دوسری بار سست اوور ریٹ کے لیے جرمانہ لگا ہے۔
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی۔20 مقابلہ میں سنیچر کو 36 رن سے جیت حاصل کرکے سیریز 3-2 سے اپنے نام کی لیکن اس دوران اس کا اوور ریٹ سست رہا جس سے اس کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
بھارت کو مقررہ وقت میں تمام چھوٹ دینے کے بعد دو اوور ریٹ سست پایا گیا۔ میچ کے دوران بھارتی امپائروں انل چودھری اور نتن مینن کے علاوہ تیسرے امپائر کے این اننت پدمنابھن نے بھارتی کھلاڑیوں کو سست اوور ریٹ کے لئے قصور وار ٹھہرایا۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی سزا کو قبول کرلیا اس لئے معاملہ میں رسمی کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں پڑی۔
مزید پڑھیں : بھارتی کرکٹ ٹیم پر اس سے قبل بھی جرمانہ عائد کیا گیا
واضح رہے کہ آئی سی سی ضابطہ کار کے تحت میچ کے مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے پر بولنگ سائیڈ کے کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔