بھارت میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں تامل ناڈو کے بیٹر بابا اندرجیت نے اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر بیٹنگ کی جو اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔
بھارت میں جاری وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ میں تامل ناڈو کے بیٹر بابا اندرجیت نے اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر بیٹنگ کی جس کی وجہ میچ دیکھنے والے شائقین کرکٹ تذبذب کا شکار رہے۔
گزشتہ جمعرات کو ہریانہ کے خلاف سیمی فائنل میں 294 رنز کے تعاقب میں جب تامل ناڈو ٹیم کی صرف 53 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں تو بابا اندرجیت منہ پر ٹیپ لگائے بیٹنگ کرنے آئے اور اپنی ٹیم کے لیے 71 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ان کی کی کوشش رائیگاں گئی اور ہریانہ یہ میچ 63 رنز سے جیت گئی۔
میچ کے دوران یہ بات معمہ ہی بنی رہی کہ آخر تامل ناڈو کے بیٹر منہ پر ٹیپ لگا کر کیوں بیٹنگ کر رہے ہیں تاہم میچ کے بعد یہ راز منکشف ہوا کہ اندرجیت بیٹنگ کرنے سے قبل ایک حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔
میچ کے بعد اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں بابا اندرجیت نے لکھا کہ وہ بیٹنگ کرنے آنے سے قبل باتھ روم میں گِر گئے تھے جس کی وجہ سے اُن کے ہونٹوں پر شدید چوٹ آئی۔
کاغذ کے ٹکڑے نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگوا دیں، دلچسپ ویڈیو دیکھیں