ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹر کے ساتھ ‘دو ہاتھ ‘ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: دورہ انگلینڈ کے اختتام پر بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑی کے ساتھ دو ہاتھ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر اور وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا لندن کے ہوٹل میں سامان چوری ہوگیا ہے۔

کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے کی اطلاع دی اور کہا کہ میریٹ ہوٹل لندن مائڈہ ویل میں کوئی میرے ذاتی کمرے میں گھسا اور میرے پیسوں والے بیگ، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا، مجھے ہوٹل انتظامیہ پر حیرت اور مایوسی ہے۔

اپنی دوسری ٹویٹ میں تانیہ بھاٹیہ نے کہا کہ میں امید کر رہی ہوں کہ اس معاملے کا حل اور تفتیش جلد ہوگی، انہوں نے سوال اٹھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ملحقہ ہوٹل میں سیکیورٹی کا کم ہونا نہایت حیران کن ہے۔

دوسری جانب تانیہ بھاٹیہ کی ٹویٹس کے جواب میں ہوٹل کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’منکڈ‘ کے معاملے پر ایم سی سی کا ردعمل آگیا

گزشتہ روز لارڈز کے میدان میں بھارتی ویمن ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی لیکن بھارتی بولر دیپتی شرما کا ’منکڈ رن آؤٹ’ اس وقت موضوع بحث بن ہے جب انگلش کھلاڑی چارلی ڈین میدان میں ہی آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

بھارتی بولر کے اس روئیے کو کرکٹرز نے ‘ان فیئرپلے’ قرار دیتے ہوئے ٹیم پر سخت تنقید کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں