اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی نیچے گرتے ہوئے تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی قدر دن بہ دن گرنے کے سبب ایسا ہوا۔

بھارتی کرنسی اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے یعنی ایک ڈالر اب 83.62 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔ آج جب شیئر مارکیٹ کا کاروبار بند ہوا تو امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کو دھچکا لگا اور یہ گراوٹ کا شکار ہو کر تاریخ کی کم ترین سطح پر آیا۔

پیر کو جب بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام ہوا تو ایک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر 83.62 روپے تھی جو کہ مودی سرکار کی تیسری حکومت میں کافی کم ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ کے مطابق شیئر بازار میں تیزی کے باوجود 15 جولائی کو بھارتی کرنسی شروع سے ہی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہی تھی۔

پیر کو شیئرز مارکیٹ میں صبح روپیہ 4 پیسے گراوٹ کے ساتھ کھلا اور پھر 11 پیسے گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، تاہم فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں مثبت رجحان ہے، جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

شیئر مارکیٹ انڈیکس آل ٹائم ہائی پر پہنچ گئی ہے جبکہ بیرون ملک فنڈز کے انفلو کی وجہ سے روپے نے اس ذیلی سطح کو چھوا ہے۔

انٹر بینک فارن کرنسی مارکیٹ میں بھارتی روپیہ 83.53 پر کھلا اور 83.62 پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے 11 پیسے کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے، جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 83.51 پر بند ہوا تھا۔

ریسرچ اینالسٹ انوج چوہدری نے بتایا کہ مثبت امریکی ڈالر اور بڑھتی گھریلو مہنگائی کے سبب روپے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں