منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایل اوسی کے سیکٹر ستوال میں بھارتی فوج نے بلاشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45سال کا پاکستانی شہری محمد سفیر زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت مسلسل 2003 کے سیزفائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، اشتعال انگیزیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، 45 سالہ شہری زخمی

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک 45 سالہ شخص زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے توجہ ہٹھانے کے لیے بھی بھارتی فوج ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہیں۔ جبکہ عالمی دباؤ کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں