تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی سفارت کار فلسطین میں اچانک ہلاک

رام اللہ: کابل اور ماسکو میں کام کرنے والے ایک بھارتی سفارت کار اسرائیل میں اچانک ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارت کار اور فلسطین میں بھارت کے نمائندے مُکل آریا رام اللہ میں اپنے مشن میں گزشتہ روز مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق مُکل آریا رام اللہ میں اپنے مشن کی عمارت میں اتوار کے روز مردہ حالت میں پائے گئے، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی سفارت کار کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

سبرامنیم نے ایک ٹویٹ میں لکھا رام اللہ میں بھارت کے نمائندے مُکل آریا کی موت کے بارے میں جان کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انھوں نے مزید کہا وہ ایک با صلاحیت افسر تھے، میرا دل ان کے اہل خانہ اور پیاروں کے لیے دکھی ہے۔

مُکل آریا رام اللہ سے قبل کابل اور ماسکو میں بھارتی سفارت خانوں میں بھی کام کر چکے تھے، فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں بھارتی سفارت کار کی موت پر دکھ ہوا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت کار کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ان کی میت بھی جلد تمام کارروائی مکمل کر کے بھارت بھیجی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -