تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی ڈاکٹر کا پالتو خونخوار جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

یوکرین میں مقیم بھارتی ڈاکٹر نے اپنے خونخوار پالتو جانوروں کے بغیر جنگ زدہ علاقے سے نکلنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گری کمار پندرہ سال قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین پہنچے تھے اور وہی کے ہوکر رہ گئے۔

جہاں انہوں نے تعلیم کے بعد اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کیا اور ساتھ ہی ساتھ چڑیا گھر سے بیمار جیگوار کو گود لیا اور اس کا ساتھ نبھانے کیلئے پینتھر (جنگلی بلیاں) بھی خریدا۔

اب یوکرین جنگ کی لپیٹ میں آچکا ہے اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کیلئے ملک سے فرار ہورہا ہے مگر ڈاکٹر گری کمار نے اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

ڈاکٹر گری کمار کا کہنا ہے کہ یہ جانور میرے بچے ہیں اور میں آخری سانس تک ان کی حفاظت کروں گا، آج میں اپنے جانوروں کیساتھ تہہ خانے میں رہ رہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -