ممبئی: بھارتی ڈرامے میں ہیرو کی جانب سے ہیروئن کا دوپٹہ دانتوں سے کاٹنے کا سین مذاق بن کر رہ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈرامے کے گردش کرنے والے مختصر سین میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ دوپٹہ کندھے پر ڈالتی ہیں وہ پیچھے چلنے والے پنکھے کی زد میں آ جاتا ہے جس سے ہیروئن کا دم گھٹنے لگتا ہے اور وہ موت کے بالکل قریب پہنچ جاتی ہیں۔
اس دوران ہیرو انہیں بچانے کی کوشش کرتا ہے جب کہ اردگرد کھڑے تمام لوگ تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ایک خاتون پنکھے کا سوئچ نکالنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ سوئچ نہیں نکال پاتیں۔
ہیرو جذباتی ہوکر اپنے تیز دانتوں کی ممد سے دوپٹہ کاٹ دیتا ہے جس سے ہیروئن کی جان بچ جاتی ہے۔ یہ سین کسی اسپتال میں شوٹ کیا گیا ہے۔
Iam dead laughing 🤣🤣🤣🤣🤣😂
https://t.co/SBMdXhrDvN— JOHAL (@Johal555) May 11, 2022
اس میں سب سے غور طلب پہلو یہ سامنے آیا کہ ہیروئن کا دوپٹہ پیڈسٹل فین میں کیسے پھنس گیا اور اگر پھنس بھی گیا تو فین اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ہلا جب کہ اداکارہ خوب زور لگاتی رہیں۔
چونکہ دوپٹے کو دانتوں سے کاٹنا تقریباً ناممکن سا لگتا ہے، اسی لیے یہ سین ایک مذاق بن کر رہ گیا۔ ٹوئٹر پر صارفین نے اس پر خوب میمز بنائیں۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سب لوگ ہیرو کے پاس گئے اور پوچھا کہ آپ کے مسوڑے بہت مضبوط ہیں، کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں؟