تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی سنجیدہ ڈراموں کے ایسے مناظر جسے دیکھ کر ہنسی نہ رک پائے

نئی دہلی : بھارتی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے بیشتر ڈراموں کے کچھ مناظر اتنے مضحکہ خیز اور غیر حقیقی ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر ناظرین کی ہنسی بے اختیار چھوٹ جاتی ہے۔

اس کی بڑی وجہ ڈرامے کہ کہانی نہیں بلکہ وہ ڈائرکشن ہے جس پر فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہیں، بھارتی چینلز مالکان اور ڈرامہ ہدایت کار ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

کچھ اسی طرح کا ایک ایسا منظر بنگالی ڈیلی سوپ میں دکھایا گیا جسے دیکھ ناظرین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر صارفین نے بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے، فیس بک پر اس کے3 ملین سے زیادہ لائیکس اور کمنٹس ہیں۔

ہندو رسم و رواج کے تحت دولہا اپنی دلہن کو پھولوں کا ہار پہناتا ہے اور اسی طرح دلہن بھی ، جس کے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاتے ہیں۔

ڈرامے سین میں دکھایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں  جیسے ہی دلہن دولہا کو ہار پہنانے لگتی ہے تو ایک لڑکا جو لڑکی سے محبت کرتا تھا اچانک دولہا کو دھکا دے کر ہٹا دیتا ہے اور لڑکی بے دھیانی میں اس لڑکے کو ہار پہنا دیتی ہے۔

یہ منظر ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ دوسرا مرحلہ ابھی باقی ہے، لڑکے کی  اس حرکت پر تقریب میں موجود لوگ حسب روایت  حیرانی کا اظہار کررہی رہے تھے کہ لڑکے نے دولہا کے ہاتھ سے ہار چھین کر لڑکی کو پکڑایا اور اپنے گلے میں ڈال لیا۔

 

اسی طرح کی ایک اور مشہور انڈین ڈرامہ سیریل کے منظر میں شادی کی تقریب کے دوران خاتون کے دوپٹے کو پیڈسٹل فین میں پھنسا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گردن میں پڑا ہوا دوپٹہ پھانسی کا پھندا بن جاتا ہے اور اس کا دم گھٹنے لگتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اور یہی نہیں تقریب میں موجود لوگ یہ سارا منظر دیکھتے ہوئے بجائے اس کو بچانے کے اسے منہ کھول کر حیرت سے دیکھتے رہتے ہیں اور ہیروئن ڈارامے کو مزید سنسنی خیز بنانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے۔

اس سارے بے وقوفانہ منظر میں نہ تو پنکھا زمین پر گرتا ہے اور نہ کسی کو ہیروئن کے گلے سے دوپٹہ نکالنے کا خیال آتا ہے۔

بس پھر کیا تھا ڈرامے کا ہیرو اس کی مدد کو پہنچ جاتا ہے اور بجائے پنکھا بند کرنے کے ہیروئن کو پکڑ کر اس کا دوپٹہ پھاڑنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر دوپٹہ پھٹنے کے ساتھ ہی پنکھا بھی بند ہوجاتا ہے۔

اس ڈرامے کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا جس میں ایسی حماقت دیکھ کر لوگ اپنی ہنسی نہ روک پائے، سنجیدہ ڈراموں میں اس طرح کے مضحکہ خیز مناظر کا دیگر ممالک میں ہی مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ خود بھارت کے ناظرین بھی اس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -