تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت میں قرض کے بوجھ تلے دبے خاندان نے موت کو گلے لگالیا

بھارت میں قرض کے بوجھ تلے دبے خاندان نے موت کو گلے لگا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے قرض کے بوجھ اور غربت سے تنگ آکر زہر پی لیا، ان میں دو افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ تین زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بھوپال میں پیش آیا، خودکشی کرنے والے خاندان کا سربراہ ایک موٹر مکینک ہے، خودکشی سے قبل تمام لوگوں نے ایک ویڈیو بنائی جبکہ دیوار اور پیپر پر ایک نوٹ بھی لکھا۔

تمام افراد نے کولڈ رنک میں زہر ملا کر ناصرف خود پیا بلکہ اپنے پالتو کتے کو بھی پلایا۔

اس دردناک واقعے میں مکینک کی بیٹی اور والدہ کی موت ہوگئی جبکہ متاثرہ خاندان کا سربراہ، اس کی اہلیہ اور ایک بیٹی اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوشی خاندان آنند وبار کی کالونی میں رہائش پذیر ہے، اس خاندان کے پانچ افراد نے زہریلی چیز پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن دو افراد جانبر نہ ہو سکے، مرنے والوں کی شناخت پوروی جوشی اور نندنی جوشی کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے نوٹ اور موبائل سے ملنے والی ویڈیو کا جائزہ لیتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -