تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بچے کے رونے پر برٹش ایئرویز نے فیملی کو طیارے سے اتار دیا

لندن: بچے کے رونے پر برٹش ایئرویز نے بھارتی فیملی کو طیارے سے اتار دیا، بھارتی شہریوں نے برٹش ایئرویز پر کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین سالہ بچے کے رونے پر برٹش ایئرویز نے بھارتی فیملی کو طیارے سے اتار دیا، بھارتی شہری اے پی پاٹھک کے مطابق ایک کریو ممبر نے بچے کو چپ نہ کرانے پر کھڑکی سے باہر پھینکنے کی دھمکی بھی دی۔

تین سالہ بچے کے والد اے پی پاٹھک کے مطابق کریو ممبر نے کہا کہ بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیں گے جبکہ ساتھ ہی بیٹھی ایک بھارتی فیملی نے بچے کو چپ کرانے کے بسکٹ بھی آفر کیے۔

پاٹھک کے مطابق جب میرے بچے نے رونا بند نہ کیا تو وہی کریو ممبر ہمارے پاس آکر چیخا اور چلایا اور ہمیں طیارے سے اتر جانے کے لیے کہا۔

بھارتی ایوی ایشن ترجمان سریش پربھو کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلائٹ لندن سے برلن جارہی تھی جبکہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مذکورہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر برٹش ایئر ویز کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا گیا ہے، ایک ٹویٹر صارف بینا گپتا نے کہا کہ بھارتی شہریوں کو برٹش ایئرویز کا استعمال ترک کردینا چاہئے۔

ایک بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم سچن ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھی برٹش ایئرویز سے سفر نہ کریں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میرا تجربہ برٹش ایئرویز کے ساتھ بہت اچھا رہا ہے، بھارتی شہری وسائل کا احترام یا قدر نہیں کرتے ہیں، ہمیں اس طرح کے واقعات کی تحقیق کے بعد ردعمل دینا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -