ممبئی: زیرِ نظر تصویر بالی وڈ کی اس معروف اداکارہ کی ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔
ہم بات کر رہے ہیں مراکشی نژاد کینڈین نورا فتیحی کی جو جنہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہیں مداحوں کے دل جیت لیے۔ انٹر نیٹ پر ایک پرانے اشتہار کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نورا فتیحی کے بالی وڈ میں جدوجہد کے دنوں کی ہے۔
اداکارہ نورا فتیحی نے”اسٹریٹ ڈانسر 3D“، ”بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا“، ”بٹلہ ہاؤس“ اور اسی طرح دوسری فلموں میں اپنے کام سے مداحون کو محظوظ کیا۔
مذکورہ ویڈیو REDDIT ویب سائٹ پر موضوع بحچ بنی ہوئی ہے جس میں، صارفین کے مطابق، نورا فتیحی کو اشتہار کے لیے آڈیشن دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کا آغاز اداکارہ کے ہاتھ میں وائٹ بورڈ لیے ہوتا ہے جس پر لکھا کہ میرا نام نورا فتیحی ہے اور میری عمر 20 سال ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ ایک اشتہار کے لیے دیا جانے والا آڈیشن ہے۔ ویڈیو میں آگے چل کر اداکارہ ایک ایسا منظر پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں جسے وہ سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور مدد کے لیے چلا رہی ہیں۔
صارفین ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ”میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کس قسم کے اشتہار کے لیے آدیشن ہے۔“ ایک اور نے لکھا ”یہ کیا دیکھ لیا؟ اب مجھے بھی مدد چاہیے۔
دوسری جانب ویڈیو پر نورا فتیحی کا ردِ عمل سامنے آنا باقی ہے۔