تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

معروف اداکارہ کو پرانی ویڈیو میں پہچاننا مشکل ہوگیا

ممبئی: زیرِ نظر تصویر بالی وڈ کی اس معروف اداکارہ کی ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔

ہم بات کر رہے ہیں ‏مراکشی نژاد کینڈین نورا فتیحی کی جو جنہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہیں مداحوں کے دل جیت لیے۔ انٹر نیٹ پر ایک پرانے اشتہار کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نورا فتیحی کے بالی وڈ میں جدوجہد کے دنوں کی ہے۔

اداکارہ نورا فتیحی نے”اسٹریٹ ڈانسر 3D“،  ”بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا“، ”بٹلہ ہاؤس“ اور اسی طرح دوسری فلموں میں اپنے کام سے مداحون کو محظوظ کیا۔

مذکورہ ویڈیو REDDIT ویب سائٹ پر موضوع بحچ بنی ہوئی ہے جس میں، صارفین کے مطابق، نورا فتیحی کو اشتہار کے لیے آڈیشن دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کا آغاز اداکارہ کے ہاتھ میں وائٹ بورڈ لیے ہوتا ہے جس پر لکھا کہ میرا نام نورا فتیحی ہے اور میری عمر 20 سال ہے۔

Nora Fatehi recalls working as waitress in her teenage years, calls the job  'very difficult' | Bollywood - Hindustan Times

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ ایک اشتہار کے لیے دیا جانے والا آڈیشن ہے۔ ویڈیو میں آگے چل کر اداکارہ ایک ایسا منظر پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں جسے وہ سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور مدد کے لیے چلا رہی ہیں۔

صارفین ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ”میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کس قسم کے اشتہار کے لیے آدیشن ہے۔“ ایک اور نے لکھا ”یہ کیا دیکھ لیا؟ اب مجھے بھی مدد چاہیے۔

دوسری جانب ویڈیو پر نورا فتیحی کا ردِ عمل سامنے آنا باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -