منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

بھارتی جیت کا جشن مناتے ہوئے مداح اونچائی سے گرکر شدید زخمی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک مداح اونچے پول سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 7 رنز سے جیت کے ساتھ ہی بھارت کی 11 سالہ آئی سی سی ٹائٹل کی خشک سالی کا دور ختم ہوا، ایسے میں کئی جذباتی لمحات بھی دیکھنے میں آئے، بارباڈوس سے تقریباً 6500 کلومیٹر دور کوئینزبری امریکا میں ایک شائق پول سے گرگیا جسے شدید چوٹیں آئیں۔

فائنل میں بھارت کی سنسنی خیز فتح کے بعد مذکورہ مداح امریکا میں کوئنزبری انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے داخلی دروازے پر لگے پول پر بھارتی پرچم لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

- Advertisement -

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص نیچے اترتے ہوئے اچانک گرجاتا ہے جبکہ دوسرے شخص کو بھی کھمبے کے ساتھ چمٹا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران نیچے سیکڑوں مداح جشن منانے کے لیے جمع تھے، ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں ہفتہ 29 جون کو شام 7:36 بجے کوئنزبری اسٹیشن پریڈ پر اس واقعے کی اطلاع ملی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے عملے اور پیرامیڈکس کو بھیجا اور لندن کی ایئر ایمبولینس بھی روانہ کی، بڑے ٹراما سینٹر میں لے جانے سے پہلے اسے فوری طبی امداد دی گئی۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بھارتی عوام اس جیت کے بعد ملک اور بیرون مل جشن مناتے نظر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں