اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

مودی اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین نے بدتمیزی کی حدیں پار کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں دو روز قبل نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی شائقین نے بد تمیزی کی تمام حدیں پار کر لیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے دو روز قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کھیلا گیا۔

بھارت کی متعصبانہ پالیسی کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کوئی پاکستانی شائق اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود نہیں تھا اور ہر طرف ترنگا اور بلیو شرٹس پہنے بھارتی حامی نظر آ رہے تھے۔

- Advertisement -

تاہم میچ کے دوران اور اختتام کے بعد اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کر لیں جو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتظامات پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

بدتمیز بھارتی شائقین کرکٹ نے پاکستانی کرکٹرز پر نامناسب جملے کسے اور محمد رضوان کے پویلین لوٹتے وقت غیر مہذب نعرے لگائے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ایک شائق نے اسٹیڈیم میں خاتون پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور ان پر ہاتھ تک اٹھا لیا۔

بدتہذیب رویے سے بالی ووڈ اداکارہ اروشی ٹیلا بھی محفوظ نہ رہیں جو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں جہاں ان کا قیمتی 24 قیراط کا آئی فون کھو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں