بھارت میں خاتون ہیڈ ماسٹر کو اے سی بی حکام نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں خاتون ہیڈ ماسٹر کو اے سی بی حکام نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کھمم ضلع کے مدھیرا گرلز گورنمنٹ ہائی اسکول کی ہیڈ ماسٹر سری دیوی نے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے ترقیاتی کاموں کے لیے کنٹراکٹر سے رشوت طلب کی۔
کنٹراکٹر نے محکمہ انسداد رشوت کے حکام سے شکایت کی، جس میں بتایا گیا کہ ہیڈ ماسٹر سری دیوی نے کنٹراکٹر سے 25 ہزار روپے لیے ہیں۔
وہاں موجود محکمہ انسداد رشوت کے عہدیداروں نے چھاپہ مار کر خاتون ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرلیا۔