تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

بھارتی فلم نے نوجوان کی جان لےلی

نئی دہلی : بھارتی فلم ‘آر آر آر’ ریلیز ہوئی تو ریاست اترپردیش کا ایک مداح فلم دیکھتے ہوئے دنیا سے چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار ایس ایس راجا مولی کی پین انڈیا فلم ‘آر آر آر’ کی ریلیز کئی ماہ قبل ہونی تھی جو کرونا کے باعث تاخیر کا شکار ہوتی رہی۔

طویل انتظار کے بعد فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے رواں برس 25 مارچ کو فلم کو ریلیز کردیا۔

فلم ریلیز ہونے پر شائقین اور مداحوں کی جانب سے کافی اچھا رسپانس سامنے آرہا ہے مگر ایسے میں ایک مداح اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے اننت پور میں ایس وی تھئیٹر میں فلم ‘ آر آر آر’ کا بینیفٹ شو دیکھنے کے دوران اوبولیسو نامی ایک مداح کو دل کا دورہ پڑا تھا، جو پہچنے سے قبل ہی انتقال کرگیا۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ راجا مولی کی فلم باکس آفس پر ‘باہوبلی’ کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

Comments