تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید

سیالکوٹ: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں مسلسل جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج ہونے والی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید نوجوان انضمام ایل او سی کے قریب گاؤں تتری نوٹ کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ کے کنارے پر گھاس کاٹ رہا تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ نئے سال کے آغاز سے بھارت اب تک 150 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا تھا کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری جاں بحق جبکہ 159 افراد زخمی ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -